۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
رهبر انقلاب

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل سیّد محمد حجازی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

قابل فخر جنرل سیّد محمد حجازی (رضوان اللہ علیہ) کی رحلت کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ اس مجاہد فی سبیل اللہ کی پوری عمر جہاد میں گزری۔ وہ ایک روشن خیال شہید تھے، ان کا دل سچے ایمان سے سرشار تھا، وہ بھرپور عزم و ارادے کے مالک تھے اور ہمیشہ انقلاب اور اسلام کی خدمت کے لیے آمادہ و حاضر تھے۔ انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں بڑے اور اثرگذار عہدوں پر کام کیا اور ہر جگہ سربلندی اور کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ان کا اس دنیا سے اٹھ جانا واقعہ افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے۔ میں ضروری سمجھتا ہوں کہ ان کی اہلیہ محترمہ، فرزندان، خاندان کے دیگر افراد اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کروں اور خدا کی بارگاہ میں ان کے لئے صبر اور تسلی کے لئے  دعاگو ہوں۔ ہم سے جدا ہونے والے اس برادر گرامی پر خدا اپنی رحمت نازل کرے اور ان کی مغفرت کرے۔

سید علی خامنہ ای

۱۹ اپریل ۲۰۲۱ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .